وزارت صحت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی گلکت بلتستان میں نئی شاخ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وفا قی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اس نئی شاخ کا افتتاح کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو صحیح اور حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کیلئے ہمہ وقت پر عزم ہیں۔ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز ہمارے معاشرے میں مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جارہی ہیں۔ اصلاحات کے نتیجے میں صحت کے شعبے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
style=”display:none;”>