کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تین رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تین رکنی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ ہوں گے۔
یہ کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت بنایا جا رہا ہے، کمیشن کی منظوری کے لیے وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے لیے سمری بھیج دی ہے۔ انٹیلی جنس بیورو اور ایف آئی اے افسروں پر مشتمل دو رکنی اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بھی ارشد شریف قتل کیس کے محرکات جاننے کے لیے کینیا میں موجود ہیں۔
style=”display:none;”>