بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف منافرت نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کے ساتھ ریاستی سرپرستی میں املاک کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ ریاست اترا کھنڈ کے علاقے ہلڈ وانی میں انتظامیہ کی جانب سے ساڑھے چار ہزار مکانات گرانے کے فیصلے کے خلاف مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔
خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں سڑکوں پر موجود مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں مسلمان ہونے کی سزا دے رہی ہے۔ اس اقدام سے 50 ہزار سے زیادہ آبادی بے گھر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہم سے زندہ رہنے کا حق نہ چھینے۔
style=”display:none;”>