وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر تضحیک آمیز مواد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی صدارت میں سوشل میڈیا پرشہریوں کی غیراخلاقی ویڈیوزاپلوڈ کرنے،بلیک میلنگ،انکی کردارکشی سے متعلق معاملات کاجائزہ اجلا س ہوا۔ اجلاس میں غیراخلاقی مواد کی تشہیر،شہریوں کی ہراسگی اورکردار کشی سے ساکھ خراب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ غیراخلاقی مواد کی تشہیر سے معاشرے میں انارکی کا اندیشہ ہے۔۔ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔ سوشل میڈیا پر شہریوں کی ساکھ خراب کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔۔
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سائبرکرائم میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جا ئے۔ اجلاس میں سائبرکرائم سے متعلق قوانین کو موثر بنانے کے لئے ضروری ترامیم کے لئے ورکنگ گروپ تشکیل دے کر سفارشات وزارت داخلہ میں پیش کی جا ئیں۔۔ شہریوں کی عزت نفس محفوظ بنانےکے لئے ایف آئی اے، پی ٹی اے اور دیگر ادارے فعال کردار ادا کریں۔
style=”display:none;”>