سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو پاکستان لایا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لئے ایک ائیر ایمبیولنس تیار رکھڑی ہے جو ڈاکٹروں کی طرف سے سفر کی اجازت ملنے پر دبئی سے سابق صدر کو پاکستان لے کر آئے گی۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی گرتی ہوئی صحت کے پیش نظر پاکستان فوج کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں پاکستان لا کر ان کا علاج کرایا جائے۔
واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف دو روز قبل ٹویٹر پر یہ کہہ چکے ہیں کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی گرتی ہوئی صحت کے پیش نظر انہیں اپنی باقی ماندہ زندگی پاکستان میں باعزت طریقے سے گزارنے کا موقع ملنا چاہئے۔
وزیر دفاع کی اس تجویز پر ان کے ساتھی وزرا نہ تو کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا مگر پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے سوشل میڈیا پر انہیں سخت ہدف تنقید بنایا تھا۔
سابق صدر جنرل پرویز مشرف ایک پیچیدہ بیماری کی وجہ سے دبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں لوگوں سے اپیل کی تھی کہ اس مشکل وقت میں ان کے لئے دعا کی جائے۔
Its reliably learnt that Pakistan Army has decided to bring back their former Chief Gen Musharraf who is critically ill. An airambulance is standing by to fly him back as soon as his doctors allow. In the light of his services for the country, its a commendable decision.
— Rana Tahir (@RanaTahir_) June 13, 2022
style=”display:none;”>