کورونا ایک بار پھردنیا کے لئے خطرہ بنتا جارہاہے۔ متعدد ملکوں میں ریکارڈ کیسز سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دنیا بھر میں پانچ لاکھ چونتیس ہزار چار سو نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ جاپان میں مسلسل تیسرے روزبھی ایک لاکھ سے زائد مثبت کیس رپورٹ ہوئےجبکہ مزید اکیس افرادلقمہ اجل بن گئے۔
فرانس میں تہتر ہزار چھ سو، اٹلی میں سڑسٹھ ہزار آٹھ سو ، جنوبی کوریا چالیس ہزار تین سو جبکہ آسٹریلیا میں سینتیس ہزار نو سو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ایران نے ملک میں کورونا کی ساتویں لہرآنےکاباضابطہ اعلان کیاہے۔ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہوئےجبکہ 5 ہزار751 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہےکہ کورونا کی نئی لہر کے پیش نظراحتیاطی تدابیرپرعمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔
style=”display:none;”>