عالمی سطح پر دوبارہ بڑھتے ہوئے کوروناکیسزکی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے انتباہ جاری کیاہے۔ عالمی ادارہ کےڈائریکٹر ٹیڈروس گیبرئیس نےجینوا میں بتایا کہ دنیا میں کوروناوائرس ایک بارپھرتیزی سے پھیل رہا ہے۔ دنیا کو وباء کے نئے ویریئنٹس کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ عالمی ادارہ صحت کےسربراہ کا کہناتھا کہ حالیہ چھ ہفتوں کے دوران کورونا کیسز میں دو گنا اضافہ کے ساتھ اموات میں بھی اضافے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب جاپان نے پاکستان کو کووڈ-19 کےحوالے سے ریڈ لسٹ ممالک کی کیٹیگری سے نکال دیا ہے۔ٹوکیو میں پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوروناوائرس کےخلاف احتیاطی تدابیر برقرار رہیں گی جبکہ جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کو بھی وباءکےخلاف احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ نئی درجہ بندی 27 جولائی سے نافذ العمل ہوگی۔
style=”display:none;”>