پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سمجھوتہ طے پانے کی پیش رفت کے بعد روپے نے ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر کھونے کا سلسلہ ختم کر دیا ہے جب کہ بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں روپئے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے 80 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز روپے کی قدر میں 2 روپے سے زائد کی کمی ہوئی تھی اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 212 روپے کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا جو 2 روز قبل 209 روپے 96 پسے پر تھا۔
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کی پیش رفت اس کی قدرمیں گزشتہ ہفتوں کے دوران ہونے والی مسلسل کمی کے بعد ہوئی ہے۔
روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی بڑی وجہ ملک کے بڑھتے ہوئے درآمدی بل اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کو قرار دیا گیا ہے۔
style=”display:none;”>