راولپنڈی ( پ ر)جنرل سید عاصم منیر، آرمی چیف ، ایران کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ سی او اے ایس اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی فوجی اور سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران سی او اے ایس دفاع اور سیکورٹی تعاون سے متعلق دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔