اسلام آباد (الاخبار مانیٹرنگ ) آج سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کے حوالے سے سماعت کے بعد صحافی مطیع اللہ جان کے ساتھ مکالمے کے موقع پر معروف سیاستدان اور قانون دان سابق گورنر لطیف کھوسہ نے مطیع اللہ جان کے اس سوال کے جواب میں کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کس نے کروایا؟ کیا آپ اس کی مذمت کرتے ہیں؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں بھی ہوا ہے۔ میں خود گورنر رہا ہوں چڑی پر نہیں مارسکتی وہاں۔ اور وہاں تو بندہ کور کمانڈر کے نزدیک سے نہیں گزر سکتا۔ کس نے گزروایا؟میرا منہ مت کھلوا۔ یہ ساری کی ساری الیکشن سے فرار کی سازش ہے۔ تاکہ 14 مئی کو الیکشن نہ کروایا جائیں۔ مجھ سے زیادہ تمہیں پتا ہے۔ مطیع اللہ نے پھر سوال کیا کہ نہیں آپ بتائیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ اپنے آپ پوچھو یہ وہی ہیں جنہوں نے تمہیں اٹھایا تھا۔