اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سکھ برادری کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے کہا پاکستان میں ہر شخص کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
چیف جسٹس نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالتیں تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کی محافظ ہیں، ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق پر عملدرآمد کیلئے فیصلے صادر کئے، اقلیتوں کے حقوق اور املاک کے تحفظ کیلئے خاطر خواہ کوششیں کی گئی ہیں۔
سکھ برادری نے چیف جسٹس کو عدم تحفظ، مذہبی مقامات کی سکیورٹی ایشوز سے آگاہ کیا، چیف جسٹس نے سکھ برادری کو معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
سکھ برادری نے چیف جسٹس کو کرپان بھی تحفے میں دی۔