الاخبار (مانیٹرنگ ڈیسک) :سی آئی اے کے سابق چیف مائیک پومپیو نے چیئرمین عمران خان کے ساتھ پاکستانی قوم کے ساتھ جاری برتاؤاورلاقانونیت پر اظہار افسوس کیا۔
مائیک پومپیو نے حکومت پاکستان سےعمران خان کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔
سی آئی کے سابق چیف مائیک پومپیو کاکہنا تھا کہ میں نے سیکرٹری آف سٹیٹ کی حیثیت سے عمران خان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز پر کام کیا۔قانون کی حکمرانی اور مناسب عمل کسی بھی مضبوط قوم کی بنیاد ہوتے ہیں۔ میں پاکستانی حکومت سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ عمران خان کے لیے حفاظتی اقدامات کرے۔ مسٹر خان کے معاملے میں قانون کی حکمرانی پر عمل کرے۔