چین نے تائیوان کے قریب غیر معمولی فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے متنازعہ دورہ تائیوان کے بعد بیجنگ نے جزیرے کا محاصرہ کر کے بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ یہ مشقیں بعض مقامات پر تائیوان سے محض 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔جزیرے کے آس پاس اس سطح کی بڑے پیمانے کی فوجی مشقیں پہلی بار ہو رہی ہیں۔مشقوں میں لائیو فائر ڈرلز سمیت تربیتی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی، جو اتوار تک جاری رہیں گی۔ تائیوان نے کہا ہے کہ چین خطے کی صورت حال کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
style=”display:none;”>