چلی کی تیراک باربرا۔ ہرنانڈزنے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
ہرنانڈز نے فروری میں ’ کابو۔ڈی۔ہورنوس‘ میں بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کے درمیان تیراکی کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
خاتون تیراک نے ایک ناٹیکل میل 15 منٹ اور تین سیکنڈز میں طےکرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ورلڈ اوپن واٹر سوئمنگ ایسوسی ایشن نےباربرا۔ہرنانڈز کو دونوں سمندروں کے درمیان ساڑھے پانچ کلومیٹر تک تیرنے والی پہلی شخص ہونے کے اعزاز سے بھی نوازاہے۔36 سالہ ماہر نفسیات اور تیراک، جسے ‘آئس متسیانگنا’ کے نام سے جانی جانے والی ہرنانڈز نے اپنی کامیابی کو چلی کے عوام کی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔
style=”display:none;”>