ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے اکاؤنٹس کی تصدیق کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنی مختصر ٹویٹ میں کہا کہ ’ویریفیکیشن کے تمام عمل کو تبدیل کر رہے ہیں۔‘
فوٹو گرافر جان کروس نے ایلون مسک کو ٹیگ کر کے شکایت کی کہ بڑی تعداد میں فالوورز ہونے کے باوجود ٹوئٹر چار سے پانچ مرتبہ ان کے اکاؤنٹ کی ویریفیکیشن سے انکار کر چکا ہے، جس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ طریقہ کار کو تبدیل کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بلیو ٹک کے ویریفائیڈ بیجز کے لیے صارفین کو ’ٹوئٹر بلیو‘ کی 4.99 ڈالر کی ماہانہ سبسکریشن فیس ادا کرنا پڑے گی۔ فیس نہ ادا کرنے کی صورت میں متعلقہ صارف کے اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیا جائے گا
اس سے قبل رپورٹ کہا گیا تھا کہ ٹوئٹر بلیو کی سبسکریشن فیس 4.99 ڈالر سے بڑھا کر 19.99 ڈالر ماہانہ کی جائے گی جس میں اکاؤنٹس کی تصدیق کا عمل بھی شامل ہے۔
ٹوئٹر بلیو کی سروس گزشتہ سال جون میں متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت صارفین کو ٹویٹ ایڈٹ کرنے سمیت مخصوص فیچرز تک رسائی دی جاتی ہے۔
style=”display:none;”>