مذاکرات کامیاب۔۔۔پاک افغان بارڈرپرچمن باب دوستی آج سےدوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
چمن بارڈر 13 نومبر کو ایک حملہ کے بعد بند کردیا گیاتھا۔ ایک ہفتہ قبل افغانستان سے آنے والے حملہ آورکی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے تھے۔ واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر کے حکم پر بارڈر پیدل آمدورفت اور تجارت کیلئے بند کردیا گیاتھا۔ مذاکرات میں بارڈر معاملات کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
مذاکرات میں دونوں ملکوں کے سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔خواتین کیلئے بارڈرپر علیحدہ گزرگاہ بنانے پر بھی غور کیا گیا۔باب دوستی چمن پیدل آمدورفت کیلئے صبح 8 سے شام 5 بجے تک جبکہ تجارتی سرگرمیوں کے لئےصبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلا رہے گا۔
style=”display:none;”>