سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ اور شعبہ بلڈنگ کنٹرول نارتھ نے بدھ کے روز اسلام آباد کے علاقے سیکٹر E-11 میں بلا اجازت بننے والی عمارتوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں سر بمہر کردی جبکہ بلا اجازت تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا۔
تجاوزات کنندگان کا 06 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔ اس آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی نفری نے بھی معاونت فراہم کی۔
سیکٹر F-10 مرکز میں بھی تجاوزات کے خلاف بھر پور کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران روڈ کے اطراف، عوامی گذرگاہوں اور فٹ پاتھ پر لگے درجنوں اسٹالزکو ہٹایا گیا اور تجاوزات کنندگان کا 2 ٹرک سامان بھی ضبط کر لیا۔
style=”display:none;”>