اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف سندھ اور بلوچستان میں درج مقدمات معطل کرتے ہوئے پولیس کو ان کیسز میں مزید کارروائی سے روک دیا ہے۔
شیخ رشید کی جانب سے کراچی منتقلی روکنے اور پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک ہی وقوعہ پر مختلف شہروں میں ایف آئی آر کیسے ہوسکتی ہیں؟ قانون تو یہ کہتا ہے جب ایک مقدمے میں گرفتاری ہو تو باقی میں بھی ہوجاتی ہے۔ عدالت نے کراچی اور لسبیلہ میں شیخ رشید کے خلاف درج مقدمات پر پولیس کو کارروائی سے روکتےہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل اوربار کونسلز کو اس حوالے سے نوٹسز جاری کردیئے۔
style=”display:none;”>