اسلام آباد :16 رکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔
تفصیلات کےمطابق ایوان صدر میں نگران وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی ،صدر عارف علوی نے نگران کابینہ سے حلف لیا، کابینہ میں 7 معاون خصوصی بھی شامل کئے گئے ہیں وفاقی وزراء میں سرفراز بگٹی،گوہر اعجاز، عمر سیف ، شاہد اشرف تارڑ، شمشاد اختر اور ڈاکٹر ندیم جان شامل ہیں ۔
لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ انورعلی حیدر، اور احمد عرفان اداکار جمال شاہ، مرتضیٰ سولنگی، انیق احمد نے بھی حلف اٹھا لیا، عرفان احمد اسلم اور جلیل عباس جیلانی کو بھی وفاقی وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے ، مشعال ملک وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ہوں گی ۔