اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ خالصتان تحریک کے رہنما پردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بارے میں امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسی نے کینیڈا کو خفیہ معلومات فراہم کیں۔ امریکہ نے کینیڈا کو ایسی معلومات فراہم کیں کہ جس کی بنیاد پر کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کو ثابت کیا۔امریکہ اور کینیڈا کے مابین مثبت تعلقات کی تاریخ بھی گواہ ہے،ماضی میں بھی امریکہ کینیڈا کو چین کے خلاف خفیہ معلومات فراہم کرتا رہا ہے۔ ہردیپ سنگھ نجر قتل کے بارے میں متعلقہ معلومات امریکہ نے خصوصاً مختلف انٹیلی جنس اسٹریمز کے پیکج کے حصے کےطور پر شیئر کیں۔ امریکہ کی جانب سے بھارت اور کینیڈا تنازعہ میں باضابطہ طور پر کینیڈا کے ساتھ تعاون اور حمایت کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتساب کو یقینی بنائے۔