نیب نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی گرفتاری کی بھی اجازت مانگ لی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب عدالت پیش کیا گیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کو بھی گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات کی جاسکیں۔
عمران خان کی نمائندگی خواجہ حارث بیرسٹر علی گوھر اور ایڈوکیٹ علی بخاری نے کی ، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی سپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود اور نیب کے پراسیکیوٹر سردار ذوالقرنین عدالت میں موجود تھے جبکہ نیب کی طرف سے انویسٹی گیشن آفیسر میاں عمر ندیم بھی عدالت میں موجود تھے۔