وفاقی حکومت نے جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بتایا ہے کہ بجٹ نمبرز کو حتمی شکل دے رہے ہیں، ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ملک کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہماری کوشش ہے کہ بلواسطہ ٹیکسز سے براہِ راست ٹیکسز پر شفٹ ہوں، براہِ راست ٹیکس سے عام آدمی پر بوجھ کم ہو جائے گا