پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث برٹش ائیرویز کی پروازیں معطل کرنے سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر برٹش ائیرویز نے 15 سے 30 جون 2022 تک اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برٹش ائیرویز کے اسٹیشن منیجر نے مینجر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد کے لیے پروازیں 15 جون تک جاری رہیں گی۔
پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے اسلام آبادائیرپورٹ پر ایوی ایشن فیول فراہم کرنے والے سے بھی رپورٹ لی ہے جس نے تصدیق کی ہے کہ ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے اور فیول اسٹوریج ٹینک فل ہیں۔ برٹش ائیرویز جلد ہی اس حوالے سے وضاحت جاری کرے گی ، اسلام آباد میں برٹش ایئرویز کی مقامی انتظامیہ مینجر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
style=”display:none;”>