بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمانوں کے گستاخانہ بیانات کے معاملے پر اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی۔پاکستان نے بھارتی ناظم الامور سے بی جے پی کے دو سینئر عہدیداروں کے تضحیک آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پاکستان نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور او آئی سی سے بھارت میں خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے ‘ہندوتوا’ سے متاثر اسلامو فوبیا کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا ہے کہ یہ بیانات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔
پاکستان بی جے پی کی قیادت اور حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بی جے پی کے عہدیداروں کے توہین آمیز تبصروں کی غیر واضح طور پر مذمت کریں،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی رہنماوں کے خلاف فیصلہ کن اور قابل عمل کارروائی کے ذریعے ان سے جوابدہی کی جائے اور بھارت اقلیتوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
style=”display:none;”>