وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سعودی عرب کے دوروزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔دفترخارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے سعودی ہم منصب کے ہمراہ پاک۔ سعودی سپریم رابطہ کونسل کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف الفالح نے ملاقات کی۔ ملا قات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہو ئی۔۔دونوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے دورہ سعودی عرب کا مقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دینا ہے۔
style=”display:none;”>