وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کریں گے۔
دورے کے دوران وزیر خارجہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ، معاشی روابط اور برادر ملک سے بجلی کی فراہمی کے معاملے پر بات کریں گے جبکہ ایران کے ساتھ سرحد پر سستے بازار، بذریعہ ٹرین اور سڑک رابطے اور زائرین کے لئے سہولیات کے مسائل کو اٹھائیں گے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری ایرانی حکام کے ساتھ افغانستان اور جنوبی ایشیا میں ہونے والی پیشرفت کے تناظر میں سیکیورٹی صورت حال پر بھی بات کریں گے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو مشہد میں زیارتوں کا شرف حاصل کریں گے۔
style=”display:none;”>