نجی ٹی وی کے ٹاک شو کے تجزیہ کار چودھری غلام حسین کولاہو ر کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خلاف جعلی دستاویزات پر بینک سے قرض لینے کے مقدمہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
چودھری غلام حسین کو گزشتہ روز جعلی دستاویزات کے ذریعے بینک سے قرض لینے کے کیس میں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔چودھری غلام حسین کو ایف آئی اے نے جمعہ کو لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کیا جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ایف آئی اے کے وکیل منعم بشیر نے مؤقف اپنایا کہ چودھری غلام حسین نے بینک کا قرضہ واپس نہیں کیا، جعلی دستاویزات پر قرضہ لیا۔چودھری غلام حسین کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ 2003 کا واقعہ ہے اور 2011 میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی، کیا ایف آئی اے اب بینکوں کی ریکوری کا کام کرے گا، چودھری غلام حسین پر کسی قسم کی جعلی دستاویزات کا الزام تک نہیں لگایا گیا۔
عدالت نے ایف آئی اے وکیل سے استفسار کیا کہ بندہ 2013 سے اشتہاری ہے اور ٹی وی پر بیٹھا رہتا ہے آپ اب تک بیٹھے کیوں رہے، 2013 سے آپ نے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی۔
style=”display:none;”>