راولپنڈی: باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی، ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ 23 سالہ سپاہی شفیق الرحمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق باجوڑکے علاقے لوئی سم میں سیکیورٹی فورسز اوردہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کوجواب دیا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈی آئی خان کے 23 سالہ سپاہی شفیق الرحمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا گیا، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں