لاہور میں ایف آئی اے کی خصوصی عدالت سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں کو کنفرم کر دیا ہے۔
عدالت نے دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں کو بھی کنفرم کر دیا سپیشل کورٹ سنٹرل کے جج اعجاز حسن اعوان نے ہفتہ کے روز سماعت کی تو وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز صبح کے وقت عدالت میں پیش ہوئے۔
صبح وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے عبوری ضمانتوں کو کنفرم کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جوسہ پہر کو سنایا گیا۔
عدالت نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی حمزہ شہباز کو دس دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ فیصلہ کے مطابق ضمانتی مچلکے سات روز میں جمع کرائے جائیں گے۔
style=”display:none;”>