آج کل کرکٹ کے کھیل میں ساری دنیا کے لاڈلے ترین بلے باز بابر اعظم نے جمعے کو ملتان کرکٹ گراؤنڈ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے شرارتا” ایک ایسی حرکت کی جس سے امپائرز نے پاکستان کی ٹیم کے خلاف پانچ رنز کا جرمانہ عائد کر دیا۔ انھوں نے 29 ویں اوور میں سلپ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے، ایک بال وکٹ کیپر رضوان کا ایک دستانہ پہن کر روکی جس کی اجازت نہیں ہے۔
کھیل کے قانون کے مطابق وکٹ کیپر کے سوا فیلڈنگ کرنے والا کوئی بھی کھلاڑی نہ تو دستانے پہن کر بال روک سکتا ہے اور نہ ہی ٹانگ پر، لباس کے اوپر سے بڑے پیڈز باندھ کر فیلڈنگ کرسکتا ہے۔
ان کی اس شرارت کا نتیجہ یہ ہوا کہ امپائر نے پاکستان کی ٹیم پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 5 اضافی رنز دے دئے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مہمان ٹیم جمعہ کو ملتان میں کھیلا جانے والا اپنے دورے کا دوسرا میچ بھی ہار گئی ہے۔ اس طرح پاکستان کو اب اس تین میچوں کی سیریز میں 2 – صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی ہے۔
style=”display:none;”>