سابق آسٹریلوی اوپنر شین واٹسن نے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو نمبرون چوائس قرار دے دیا، آئی سی سی ورلڈکپ کی ڈریم ٹیم کے پانچ بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کے پر شین واٹسن نے سب سے پہلے بابر اعظم کو شامل کرنے کا عندیہ دیاہے۔
واٹسن کہتے ہیں کہ بابر اعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی کا نمبرون بیٹر ہے، وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ حریف پر کیسے غلبہ پاناہے۔ بابر دنیا کے بہترین بولرز کے خلاف بناکوئی رسک لیے تیزی سے رنز بنانے کی اہلیت رکھتاہے۔
وہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں بھی عمدہ بیٹنگ کرسکتاہے، تکنیک کے لحاظ سے وہ بہترین ہے۔شین واٹسن کے نزدیک دوسرا کھلاڑی بھارتی سوریا کمار یادیو ہوگا۔ اس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور پھر جوز بٹلر اتے ہیں۔ بولنگ میں شین واٹسن نے پاکستان ہی کے شاہین شاہ آفریدی کو پہلا انتخاب ٹھہرایا ہے۔
بقول واٹسن شاہین کی ابتدائی اوورز میں وکٹ حاصل کرنے کی خوبی اسے سب سے ممتاز کرتی ہے، گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب نے دیکھا کہ نئی بال کے ساتھ کس مہارت سے اس نے دنیا کے بہترین بیٹرز کا شکارکیاہے، آسٹریلوی کنڈیشنز میں شاہین باونسی اور تیز ٹریک پربہت کامیاب ہوسکتےہیں۔ اگروہ ٓاسٹریلوی وکٹوں پر اچھی پرفارمنس نہیں دے پاتا تومیرے لیے یہ حیران کن ہوگا۔
style=”display:none;”>