بابر اعوان نے کہا کہ جے آئی ٹی نے عمران خان کے بیانیے سے متعلق پوچھا، نیوٹرل اور جانور کے الفاظ سے متعلق سوالات کیےگئے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس حملے کا جوڈیشل کمپلیکس پیشی سےکیا تعلق ہے؟اعظم سواتی اور شہباز گِل سے متعلق سوالات کاجے آئی ٹی سے کیا تعلق ہے ؟
خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں کرائم سین کاجائزہ لینےکے لیے لاہور پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) گزشتہ روز زمان پارک پہنچی تھی۔
جے آئی ٹی نے گزشتہ روز عمران خان کو کرائم سین کے معائنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔
لاہورپولیس کی جے آئی ٹی کے ہمراہ فارنزک ٹیم بھی کرائم سین کا جائزہ لینے زمان پارک پہنچی۔ جے آئی ٹی کے 5 ارکان کی سربراہی ایس ایس پی عمران کشور نے کی۔