ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان کی اپیلوں پر سماعت کی۔ شعیب شیخ اپنے وکلا عابد زبیری اور لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ابھی آپ کا کیس شروع بھی نہیں کیا اور آپ اپیل پر فیصلے تک استثنا مانگ رہے ہیں۔آپ کا حق نہیں تھا مگر عدالت نے گریس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سزا معطل کی ہے۔
ابھی سزا کے خلاف اپیل پر دلائل کا آغاز بھی نہیں ہوا۔ شعیب شیخ کے وکیل نے عدالت سے جنوری تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کیس جب بھی میرٹ پر شروع ہوا ایک تاریخ پر تو ختم ہونے والا نہیں ہے، پتہ نہیں آپ کو کس بات کی پریشانی ہے کیوں اس کیس میں تاخیر چاہتے ہیں؟ سردار لطیف کھوسہ نے بھی اپنے موکل شعیب شیخ کو لاحق سیکورٹی خدشات پر عدالت حاضری سے استثنا کی استدعا کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اپنی درخواست تو دیکھیں، آپ حاضری سے مکمل استثنا مانگ رہے ہیں، شعیب شیخ کو پیش ہونا پڑے گا۔ کیس کی سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
style=”display:none;”>