پی آئی اے کے ایک اے ٹی آر طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ یہ اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد ارہا تھا۔ آئرپورٹ سے 2 ناٹیکل میل فاصلہ پر طیارہ نے 2240 پر”مےڈے کال” دی۔ ایمبولینس اور اگ بجھانے والی گاڑیوں کو فوری تعینات کیا گیا تاہم جہاز بحفاظت لینڈ کر گیا۔ جہاز اپنی طاقت پر ٹیکسی کرتا ہوا 2251 پر پارکنگ بے پہنچا
۔ پائلٹ کا کہنا تھا کہ فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی تو انہوں نے احتیاطاً انجن نمبر 2 کو بند کردیا اور ایکانجن کی طاقت سے جہاز کو بحفاظت لینڈ کرایا۔ جہاز میں 54 مسافر سوار تھے۔ سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔
style=”display:none;”>