قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر وین حادثے کا ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ حادثے میں 22 مسافر موقع پرجاں بحق ہوئے جن میں 5 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر حافظ محمد قاسم کاکڑنے ریسکیو آپریشن مکمل کرنےکے بعد ڈی ایچ کیوہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مسافر وین میں کل23 مسافر سوارتھے۔
ایک شدید زخمی کو کوئٹہ ریفر کردیاہے،جس کی حالت تشویشناک ہے۔ مسافر وین لورالائی سے براستہ قلعہ سیف اللہ ژوب جارہی تھی۔ حادثہ صبح آٹھ بجے کےقریب پیش آیا۔ شناخت کے بعد جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔
ضلعی انتظامیہ ،لیویز ، پولیس ریسکیو اہلکاروں سمیت مقامی افراد نے امدادی کارروائی میں بھرپور حصہ لیا۔ صدر عارف علوی نے اس واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
.وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرجاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئےمرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
style=”display:none;”>