بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین گہری کھائی میں جا گری ۔ ڈپٹی کمشنر حافظ محمد قاسم کاکڑ کے مطابق وین میں سوار تما م 18مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
دشوار گزار راستے ا و ر گہری کھائی ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچےخواتین اور مرد شامل ہیں۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلعہ سیف اللہ میں منتقل کیا جارہا ہے۔
صدر عارف علوی نے اس واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
style=”display:none;”>