کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے۔
ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور بلاول بھٹو کا منشورہے۔ ملتان اور ملیر میں جیت جیالوں کے نام ہے۔ ان کا کوئی مقابلہ نہیں۔ قائد عوام کا فرمان مشعل راہ ہے عوام کے قدموں میں سیاسی جنت ہے۔
سابق صدر نے علی موسی گیلانی اور حکیم بلوچ کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جیالے قابل فخر ہیں ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
style=”display:none;”>