کابل کے علاقے کارتہ پروان میں مسلح دہشتگردوں نے صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب سکھوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے عبادت گاہ کی سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں پر دستی بم پھینکا گیا جس سے سکھ کمیونٹی کے 2 افراد زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان کابل پولیس خالد زدران نے کابل میں دھماکے کی تصدیق کردی ہے۔ خالد زدران کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے باردو سے بھری گاڑی سے بھی عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم وہ ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔
ترجمان کابل پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد اب بھی سکھوں کی عبادت گاہ میں موجود ہیں جن کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔
style=”display:none;”>