لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹینا فا ئنل میں پہنچ گئی۔ گزشتہ ورلڈ کپ کی رنرز اپ ٹیم کروشیا کو تین صفر سے شکست دے دی۔ ارجنٹینا میں جشن جاری ہے۔ لوگ سڑکوں اور گلی محلوں میں نکل آئے اور اپنی ٹیم کی جیت کاجشن منا رہے ہیں۔۔ میچ کے ابتدا ہی میں ارجنٹینا میچ پر حاوی رہا اور پہلے ہی ہاف میں کروشیا کے خلاف دو گول کرد یئے۔ میچ کا پہلا گول لیونل میسی نے پنلٹی شوٹ پر کیا۔ دوسرا گول جولین ایلواریز نے سکور کیا۔۔
میچ کے دوسرے ہا ف میں بھی ارجنٹینا نے تابڑ توڑ حملے جاری رکھے اور دوسرے ہا ف کے 69 ویں منٹ میں جولیان الواریز نے ایک ا ور گول کر دیا اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔۔ ارجنٹینا کی ٹیم چھٹی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلے گی۔ ارجنٹینا اس سے قبل 1930 ، 1978 ، 1986 ، 1990 اور 2014 کا فائنل کھیل چکا ہے۔ ارجنٹینا کی ٹیم 1978 اور 1986 میں چیمپئن رہ چکی ہے۔
style=”display:none;”>