حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کے سابق دائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کردیا ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے تھا وہ گریڈ 22 کے افسر تھے اور پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ آفتاب سلطان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے دور میں انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ رہے۔ وزیر داخلہ نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اخلاقیات سے گری ہوئی باتیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے سیاسی مخالفین جھوٹ بولنے اور الزامات لگانے والوں کا جتھہ ہیں۔
style=”display:none;”>