اسلام آباد بلدیا تی انتخابات کے سلسلے میں آج اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ 23 نومبر تک کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔اپیلیں ایڈیشنل سیشن ججز اسلام آباد کے دفاتر میں جمع کروائی جائیں گی۔
4 ایڈیشنل سیشن ججز کو اسلام آباد انتخابات کے لئے 101 یونین کونسلوں کے لئے اپیلیٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔ہر ایڈیشنل سیشن جج کو 25 یونین کونسلیں جبکہ ایک کو 26 یونین کونسلوں کے لئے ایپیلٹ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔
24 سے 28 نومبر تک تمام دائر شدہ اپیلوں پر فیصلے کئے جائیں گے ۔ اپیلوں پر فیصلوں کے بعد امیدواروں کی نظر ثانی فہرست 29 نومبر کو شائع کی جائے گی جبکہ امیدوار 30 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ یکم د سمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے اور امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
style=”display:none;”>