اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خاتون چاقو سے ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کرنا چاہتی تھی۔ یہ واقعہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے شمال میں پیش آیا۔ خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اس خاتون کو اسرائیلی فوج نے رواں سال کے آغاز میں کچھ عرصے کے لیے جیل میں ڈال دیا تھا۔.
style=”display:none;”>