ایک اور بھارتی طیارہ تکنیکی خرابی کے بعد کراچی میں ہنگامی طور پر لینڈ کر گیا۔ انڈین ائیرلائن انڈیگو کی پرواز A320 حیدرآباد سے شارجہ کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں طیارے کے انجن نمبر دو میں تکنیکی خرابی ہو گئی۔ تکنیکی وجہ سے پرواز کراچی کی طرف موڑ دی گئی۔
جہاز ایئر ٹریفک کنٹرول حکام کی اجازت کے بعد جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بحفاظت اتوار کی صبح ساڑھے سات بجے اترا گیا۔
ضروری کارروائی کے بعد جہاز کے 186 مسافروں کو پائلٹ کی اجازت کے بعد ٹرانزٹ لاؤنج میں بیٹھا دیا گیا۔ بھارتی حکام کی اجازت کے بعد متبادل جہاز مسافروں کو لینے کے لیے احمد آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوگا۔
style=”display:none;”>