دورۂ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نیدرلینڈز کے خلاف تین میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑی اسکواڈ میں شامل ہیں۔کپتان بابر اعظم دونوں اسکواڈز کی قیادت کریں گے۔
فاسٹ باؤلر حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کو قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے۔سلمان علی آغا کی قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں تاہم ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نیدرلینڈز میں شاہین آفریدی کے ری ہیب کا جائزہ لینے کے بعد فائنل الیون میں ان کی شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔
ایشیا کپ 2022سری لنکا کی میزبانی میں 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔28اگست کو گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔افتتاحی میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
style=”display:none;”>