اے این ایف انٹیلیجنس نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل, کراچی پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے دبئی بھیجے جانے والے آلوؤں پر مشتمل کنٹینر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی ہے۔ تلاشی لینے پر 157 بوریوں سے مجموعی طور پر 315 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔
مذکورہ کنٹینر کراچی کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔ کراچی کے رہائشی عبدالقدیر بھٹی نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
style=”display:none;”>