شیرانی کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔۔۔ ایران کا فائر فائیٹر طیارہ بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہا ہے ۔۔
سیکرٹری جنگلات بلوچستان دوستین جمالدینی کے مطابق شیرانی جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں ۔ ایران کی جانب سے شیرانی کی جنگلوں میں لگی آگ کو بھجانے کے لئے ائیر فائر فائٹر طیارے نے بھی پہلی بار ضلع شیرانی-ژوب بلوچستان کے جنگلوں میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے پانی کا چھڑکاو شروع کردیا۔
ایلوشین-76 (Ilyushin-76) نامی یہ فائر فائٹر طیارہ نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں سب سے بڑا فائر فائٹر طیارہ ہے جو کہ بیک وقت 40 ٹن پانی فضا سے اپنے ہدف پر چھوڑ سکتا ہے۔ اسی وجہ سے اس جہاز کی کوئٹہ ایئرپورٹ پر اترنے کی گنجائش موجود نہیں تھی۔۔اس سے قبل اس ایرانی جہاز کو اسکی بہترین کارکردگی کی بنا پر جارجیا، آرمینیا اور ترکی کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔ طیارہ شیرانی کے جنگلوں میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پانے تک پاکستان میں ہی رہےگا۔
style=”display:none;”>