نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم کے ایئر پورٹ پر ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے کارکن نجی طیاروں کے لیے مختص علاقے پر داخل ہو گئے۔ ہاتھوں میں مختلف رنگوں کے پرچم تھامے ان مظاہرین نے کئی گھنٹوں تک نجی جہازوں کے پہیوں کے سامنے دھرنا دیا۔
احتجاج کرنے والے ان افراد کی بڑی تعداد کو ملٹری پولیس بسوں میں سوار کرکےلے گئی۔سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق لگ بھگ 100 افراد کو سیکیورٹی اداروں نےحراست میں لیا ہے۔
یہ احتجاج مصر میں ماحولیات سے متعلق ہونے والی کانفرنس کے سلسلے میں گرین پیس کے زیر اہتمام ایئر پورٹ کے اندر اور اطراف کیے جانے والے مظاہروں کا حصہ تھا۔
style=”display:none;”>