امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی حکام کے درمیان ملاقاتیں معمول کا حصہ ہیں اور ایسی ملاقاتیں باقاعدگی سے ہوتی ہیں۔
پاکستانی سفیر کی ملاقاتوں کو بھی معمول کے تناظر میں دیکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ملکوں کی فہرست نمایاں پوزیشن پر ہے۔ انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان اور امریکہ کے مفادات مشترکہ ہیں، تحریک طالبان جیسی تنظیمیں خطے کے امن کے لئے خطرہ ہیں۔
style=”display:none;”>