امریکا نے چین کو اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے جوہری اثاثوں سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ پینٹاگون کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بیجنگ اپنے بیلسٹک میزائل جدید بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، چین نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی تیار کر رہا ہے، 2800 سے زائد طیاروں کے ساتھ چینی فضائیہ دنیا کی تیسری بڑی قوت ہے۔ اس کے پاس 400 سے زیادہ آپریشنل نیوکلیئر وارہیڈز ہیں، چین کے جوہری وارہیڈز کی تعداد سال 2035 تک 15 سو تک ہو جائے گی۔
style=”display:none;”>