امر یکا نے سازش سے عمران خان کی حکومت گرانے کا دعویٰ ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے سازش کے ذریعے عمران خان حکومت گرانے کے دعویٰ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ غلط اور جھوٹی اطلاعات کے جواب میں درست معلومات دے سکتے ہیں۔
پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا یا غلط اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دیرینہ شراکت داری کی قدر کرتے ہیں۔
خوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔ اس سوال پر کہ کیا پاکستان میں دو ماہ میں انتخابات ہونے والے ہیں، پر ترجمان نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک پاکستان کی حکومت نے ایسا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا۔
style=”display:none;”>